Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ، 2 اہلکار شہید

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

ڈی پی او بنوں کے مطابق دہشتگردوں نے نیو سبزی منڈی پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو بارودی مواد سے اڑایا، جس کے بعد دہشتگرد اندر گھس گئے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دہشتگردوں کی فائرنگ سے قریبی دکانوں کے شیشے اور سولر پلیٹوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پولیس چوکی میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کھمبے سے نیچے گر گیا۔

گزشتہ ماہ بھی بنوں میں موٹر سائیکل پو سوار 8 دہشتگردوں نے پولیس چوکی دھڑے پل پر حملہ کیا تھا جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرکے پسپا کر دیا تھا۔

Related posts

طلبہ کے الٹی میٹم پر بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ تحلیل ، سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء رہا

Mobeera Fatima

پاکستان بہت جلد تمام مشکلات سے نکل آئے گا، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے بھی اداکاری میں قدم رکھ دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment