Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ، ڈالر معمولی سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کارور کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا ، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبار منفی سے مثبت میں تبدیل ہوا ، 100 انڈیکس 201 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 891 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 690 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 7 پیسے کی کمی سے ڈالر 281 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کیلئے الگ اصول اپنایا گیا، جسٹس منیب اختر

Mobeera Fatima

وزیر خارجہ کا امریکی قرارداد کے جواب میں قرارداد لانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

بلوچستان میں پٹرول کا شدید بحران ، فی لٹر 550 روپے تک فروخت ہونے لگا

Mobeera Fatima

Leave a Comment