Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی، رضوان سعید شیخ

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی۔

واشنگٹن میں یوم تشکر کے موقع پر پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے اثرات سے عالمی برادری واقف ہے، امریکانے کشیدگی میں کمی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا،شواہد سے ظاہرہوتا ہے کہ پہلگام کا اسکرپٹ پہلے سے لکھا جا چکا تھا۔

رضوان سعید نے کہا کہ بھارتی حکمران علاقائی تسلط کی دیرینہ خواہش کا برملا اظہار کرتے رہے ہیں، بھارتی پارلیمنٹ میں اکھنڈ بھارت کا نقشہ علاقائی تسلط پسندانہ عزائم کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 22 اپریل سے آج تک پاکستان کو وہ ثبوت نہیں دیے گئے جو ہم مانگ رہے ہیں، پہلگام واقعے کے فوراً بعد بھارت نے طبل جنگ بجانا شروع کر دیا۔

Related posts

پاکستان میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

Mobeera Fatima

پیاز کے سرکاری نرخ 140 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں من مانے ریٹس پر فروخت جاری

Mobeera Fatima

بغیر اجازت ویڈیو بنانے پر کوہلی برہم، خاتون صحافی کو ڈانٹ دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment