Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں1117 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار654 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ،  انٹربینک میں 12 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے 60 پیسے ہو گئی ہے۔

Related posts

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے عیدالاضحیٰ پر خصوصی انتظامات سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

کراچی میں مون سون اسپیل کے دوران 100ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

چین میں سیلاب کے باعث پل گر گیا ، 11 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment