Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بھارت نے مختلف مقامات پر 12 ڈرون بھیجے، جنہیں ناکارہ بنا دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل  چوہدری احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے مختلف مقامات پر 12 ڈرون بھیجے جنہیں پاکستان نے ناکارہ بنا دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اور بھارت نے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ملک کے مختلف مقامات پر 12 ڈرونز بھیجے جنہیں پاکستان نے گرا دیا ہے۔ بھارت کی طرف سے ڈرون بھیجنا کھلی جارحیت ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، بہاولپور، چکوال، گھوٹکی کے علاقہ میانو، اٹک، عمر کوٹ کے علاقے چھور اور کراچی کے قریب ڈرون حملے کیے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ لاہور کی طرف آنے والے ڈرون میں 4 فوجی جوان زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ سندھ کے علاقے گھوٹکی میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوا۔ چھور میں بھی ڈرون کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔

Related posts

کرک میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ ، 4 اہلکار شہید

Mobeera Fatima

اعظم سواتی اٹک جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

Mobeera Fatima

حجاج کرام کی واپسی شروع ، جدہ سے پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment