Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن خواب ہی رہے گا، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن خواب ہی رہے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عرب نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان پر بغیر کسی ثبوت کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ پاکستان اور بھارت کو بات چیت سے انکار نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا حل نہیں نکلتا جنوبی ایشیا میں امن صرف خواب ہی رہے گا۔ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی۔ اور کسی بھی خودمختار ملک کو ایسے حملے کا جواب دینا پڑتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پہلگام واقعے پر بھارت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اصول ہے کہ جب تک جرم ثابت نہ ہو، کوئی مجرم قرار نہیں دیا جا سکتا۔ بھارت نے بغیر ثبوت حملے کیے جن میں معصوم شہری اور بچے نشانہ بنے۔

Related posts

صدارتی استثنیٰ ، صدر زرداری کیخلاف جعلی بینک اکائونٹس کیس کی سماعت روک دی گئی

admin

وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی تجویز بھیج دی گئی

Mobeera Fatima

پاکستان میں پہلا روزہ کس تاریخ کو ہوگا؟ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment