Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاک بھارت کشیدگی، آئی جی پنجاب کا صوبے میں سیکیورٹی بڑھانے کا حکم

لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے موجودہ سرحدی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے۔ اور پنجاب پولیس کی آپریشنل، اسٹریٹیجک اور لاجسٹکس تیاریاں مکمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور سیکیورٹی اداروں سے مکمل کوآرڈینیشن میں ہیں۔ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پنجاب پولیس سیکیورٹی، لا اینڈ آرڈر اور امدادی سرگرمیاں یقینی بنائے گی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں سمیت تمام اہم اور حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اور ملکی اندرونی سرحدوں کے تحفظ کے لیے دہشت گردوں اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

Related posts

چیمپینز ٹرافی 2025 کی تیاریاں، پی سی بی نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

Mobeera Fatima

تین ملکی بابا گورونانک انٹرنیشنل کبڈی کپ آج سےشروع

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، ڈالر مزید 10 پیسے سستا

Mobeera Fatima

Leave a Comment