Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بزدلانہ حملے میں 26 شہری شہید، بھارت کی غلط فہمی کو دور کر دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت نے چھ مقامات پر گزشتہ رات بزدلانہ حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا جس میں 26 معصوم شہری شہید جبکہ 46 زخمی ہوئے۔ بھارت نے 6اور7مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6مقامات پر حملے کیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پانچ شہری شہید ہوئے، بھارت نے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا۔

مظفر آباد کے قریب مسجد کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان نے دشمن کے پانچ طیارے مار گرائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان فضائیہ کے تمام طیارے اور اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

مساجد کو نشانہ بنانا بھارت کی تنگ نظر سوچ کی عکاسی ہے ، احمد پورشرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 13 شہادتیں ہوئیں، احمد پور شرقیہ میں 7 خواتین اور 3 سال کی 2 بچیاں شہید ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ مریدکے میں 3 افراد شہید اور ایک زخمی ہوا۔

Related posts

سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

پاکستان ریلویز میں بھرتیاں کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

9 مئی مقدمات ، پنجاب میں 13 اسپیشل پراسیکیوٹر تبدیل

Mobeera Fatima

Leave a Comment