Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بنوں: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ، سب انسپکٹرسمیت 3 اہلکارشہید

بنوں: ڈومیل چشمی کے علاقے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ، سب انسپکٹرسمیت 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا، سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا۔

شہید اہلکاروں کی لاشیں اورزخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں آر پی او اور ڈی پی او بنوں نے پہنچ کرزخمیوں کی عیادت کی اوراہلکاروں کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پولیس حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related posts

سکیورٹی وجوہات ، جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ

Mobeera Fatima

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی رسمِ حنا کی تصاویر وائرل

Mobeera Fatima

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کر گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment