Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اب میں صرف امریکا نہیں ، دنیا بھی چلا رہا ہوں ، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اب میں ملک ہی نہیں دنیا بھی چلا رہا ہوں۔

دی اٹلانٹک کو ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی دوسری مدت صدارت پہلی کے مقابلے میں بہت مختلف ہے اور اب وہ نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار مجھے دو کام کرنے تھے، ملک چلانا اور اپنی بقا کی جنگ لڑنا کیونکہ میرے اردگرد کرپٹ لوگ موجود تھے، جو کام میں کر رہا ہوں وہ نہایت سنجیدہ ہے، اس کے باوجود میں اسے کرتے ہوئے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

انٹرویو سے قبل ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر ایک پوسٹ میں طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ وہ محض یہ جاننے کے لیے اٹلانٹک کو انٹرویو دے رہے ہیں کہ آیا یہ میگزین سچ بولنے کی صلاحیت رکھتا بھی ہے یا نہیں۔

Related posts

خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا

Mobeera Fatima

انتخابات میں دھاندلی، سپریم کورٹ نے تین درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں

Mobeera Fatima

سپر ٹائیفون راگاسا کے پیش نظر چین کے 10 شہروں میں اسکول، کاروبار بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment