Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

حج آپریشن شروع ، پہلی پرواز اسلام آباد سے 428 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ پہنچ گئی

پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز ہو گیا، پہلی پرواز 428 عازمین حج کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ پہنچ گئی۔

ویقی وزیر سردار محمد یوسف اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے عازمین حج کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر الوداع  کیا، قومی ائیر لائن تقریباً 35 ہزار 200 سرکاری عازمین حج کو 117 سے زائد خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی۔

وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال عازمین کیلئے انتظامات گزشتہ سالوں کی نسبت بہتر ہونگے، ہر حاجی کو خصوصی سم کارڈ دیا جائے گا، راستہ بھولنے کی صورت میں ایپلی کیشن مدد کرے گی۔

یاد رہے کہ قومی ائیرلائن کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا اور بعد از حج آپریشن 10 جون سے 10 جولائی تک ہو گا۔

Related posts

عمر گل بنگلا دیش کے بائولنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار

Mobeera Fatima

16 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

Mobeera Fatima

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment