Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

نادرا نے شناختی کارڈ کے حوالے سے شہریوں کو اہم ہدایات جاری کر دیں

نادرا نے شناختی کارڈ کے حوالے سے شہریوں کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ شہری بلا ضرورت شناختی کارڈ فوٹوکاپی نہ کروائیں، شناختی کارڈ بنوانے کیلئے اصل دستاویزات ساتھ لائیں۔

اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بے فارم، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کیلئے فوٹو کاپی لانا ضروری نہیں، بطور ضمانت شناختی کارڈ لینے یا دینے کی قانونی کوئی حیثیت نہیں۔

ہدایت نامے کے مطابق دھوکے باز عناصر مالی فائدے، انعامات وغیرہ کا لالچ دیکر شہریوں کی شناختی معلومات یا انگلیوں کے نشانات حاصل کرلیتے ہیں لہٰذا شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیارکرنا ہوں گی۔

Related posts

کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی

Mobeera Fatima

پاکستانی افسران تائیوان سے کوئی رابطہ نہ رکھیں، وفاقی حکومت کی نئی ایڈوائزری جاری

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت کا آن لائن ایپ سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے اجازت نامہ لازمی قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment