Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سعودی ائیر لائن نے حجاج کرام کیلئے ٹھنڈے احرام متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کر لیں

سعودی ائیر لائن نے حجاج کرام کیلئے ٹھنڈے احرام متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

سعودی ایئرلائن (السعودیہ) کے مارکیٹنگ منیجر عصام اخونبائی کا کہنا ہے کولڈ احرام کومخصوص ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جسم کو ٹھنڈا رکھا جاسکے۔

انہوں نے اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احرام کی تیاری میں امریکی کمپنی کا تعاون بھی حاصل رہا، احرام کو دبئی کی عربین ٹریول مارکیٹ اے ٹی ایم 2025 میں پیش کیا جائے گا۔

ٹھنڈے احرام کے حوالے سے اخونبائی کا مزید کہنا تھا کہ کپڑے کی تیاری میں جو ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اس کی خاصیت یہ ہے کہ انسانی جلد کو گرمی کی تپش سے محفوظ رکھنے میں معاون ہے۔

اس سے گرمی کی تپش کو ایک سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کیا جا سکتا ہے اس احرام کو پہننے والے کو گرمی کی شدت کا احساس کم ہو جاتا ہے، یاد رہے کہ ٹھنڈے احرام کا آغاز رواں جون سے کیا جائے گا۔

Related posts

11 سالہ بچہ 14 گھنٹے پڑھائی کے بعد اسپتال پہنچ گیا

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا کے سرکاری کالجز میں بی ایس پروگرام ختم ، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

Mobeera Fatima

امریکی سینیٹ نے 901 ارب ڈالر کا ریکارڈ دفاعی بجٹ منظور کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment