Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

سپر یم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس منصور علی شاہ سے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی ، جس میں ججز، اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اعلیٰ عدالتی وفد کے ہمراہ جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے چین گئے ہیں ، اس دوران جسٹس منصور  قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔

سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق اعلامیے کے مطابق یہ کانفرنس 22 سے 26 اپریل کو چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہو گی۔

Related posts

ڈیری اینڈکیٹل فارمرز کا دودھ کی قیمت فی لٹر 300 روپے کرنے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

وفاقی کابینہ میں 2 خواتین سمیت مزید 10 ارکان کو شامل کئے جانے کا امکان

Mobeera Fatima

گل پلازہ کے ملبے سے 3 ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز برآمد ، تحقیقات میں اہم پیشرفت کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment