Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ہو گئی۔

پی پی آئی ایس اورعارف حبیب ریسرچ کے مطابق 8 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 56538 بیرل ریکارڈکی گئی ہے جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2.9 فیصد کم ہے۔

ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2571 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ رہی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3.9 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2677 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔

سرکاری خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 8 اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں او جی ڈی سی ایل کی یومیہ پیداوار 29023 بیرل، پی پی ایل کی یومیہ پیداوار 8530 بیرل، پی او ایل کی یومیہ پیداوار 4215 بیرل اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 1096 بیرل رہی۔

Related posts

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس 14 ویں روز بھی معطل

Mobeera Fatima

سندھ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment