Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اقوام عالم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بلا تاخیر پاکستان کا ساتھ دے، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اقوام عالم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلا تاخیر پاکستان کا ساتھ دے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر فیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد نے ملاقات کی۔ اور پاک برطانیہ تعلقات سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سیکیورٹی اور کراس بارڈر جرائم کی روک تھام سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ اور سیکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیاں اقوام عالم کے لیے مثال ہیں۔ ہر طبقے نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام عالم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلا تاخیر پاکستان کا ساتھ دے۔ جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برطانیہ کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔سیکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیاں اقوام عالم کے لیے مثال ہیں۔

Related posts

ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی افواہوں پر ٹینس سٹار کے والد کا ردعمل بھی آ گیا

Mobeera Fatima

پاک فوج نے سپین بولدک چمن میں حملے ناکام بنا دیئے ، 20 افغان طالبان ہلاک

Mobeera Fatima

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے جاپان کو 2-1 سے شکست دیدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment