Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ شام میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔ اس دوران بعض مقامات پرموسلادھار بارش اور ژالہ باری ہونے کی بھی توقع ہے۔

Related posts

یوم الحاق پاکستان کے موقع پر صدر و وزیراعظم کا خصوصی پیغام

Mobeera Fatima

لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب

Mobeera Fatima

چودھری پرویز الٰہی کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment