Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

علی امین گنڈاپور کی آج عمران خان سے ملاقات کا امکان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور آج اڈیالہ جیل جائیں گے ، اور بانی پی ٹی آئی سے پارٹی کے اندرونی معاملات پر مشاورت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ مائنز اینڈ منرلز بل پر بانی پی ٹی آئی کی حتمی رائے لیں گے

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ بانی پی ٹی آئی سے صوبے کی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کریں گے۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کیے گئے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر پارٹی کے اراکین اسمبلی اور مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

Related posts

موجودہ کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف پروگرام سے فنڈنگ میں بہتری، مہنگائی سے سماجی تناؤ بڑھنے کا خدشہ، موڈیز

Mobeera Fatima

مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 591 روپے مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment