Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

رمضان المبارک کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

رمضان المبارک کے دوران مدینہ منورہ میں ریاض الجنہ کی زیارت کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے 2 عشروں میں مردوں کے لیے ریاض الجنہ کی زیارت کے 2 اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔

مردوں کیلئے زیارت کا پہلا وقت صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ دوسرا وقت رات 2 سے صبح 5 بجے تک کا ہے۔

اسی طرح خواتین کے لیے وقت رات 11 سے 1:40 اور صبح 6 سے 11 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

تیسرے عشرے میں ریاض الجنہ کی زیارت کیلئے مردوں کے لیے3 اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔

تیسرے عشرے میں مردوں کے لیے پہلا وقت صبح 11:20 سے رات 8 بجے، دوسرا وقت رات 11 سے12 بجے تک اور تیسرا وقت صبح 2 سے 5 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

خواتین کے لیے تیسرے عشرے میں صبح 6 سے 11 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔نئے شیڈول پر عملدرآمد فوری ہوگا۔

Related posts

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے 57 افسران فارغ کر دیے گئے

Mobeera Fatima

ایس ای سی پی نے بلوچستان اور پنجاب کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دیدی

Mobeera Fatima

وزیراعظم نے صنعتی اور زرعی شعبے کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment