Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

کپل شرما کے وزن میں غیر معمولی کمی، مداح حیران

نئی دہلی: بھارتی معروف کامیڈین و اداکار کپل شرما نے اپنے کچھ دنوں میں 11 کلو سے زائد وزن کم کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف کامیڈین و اداکار کپل شرما نے حالیہ دنوں میں اپنی حیران کن جسمانی تبدیلی سے سب کو چونکا دیا۔ رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے نمایاں طور پر وزن کم کرلیا ہے جس کے بعد ان کا نیا روپ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کپل شرما کی ممبئی ائیرپورٹ پر بنائی گئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہونے لگی۔ جس میں وہ ہلکی ٹی شرٹ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھ کر مداحوں کی بڑی تعداد حیران رہ گئی۔

کچھ صارفین نے کپل شرما کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے کی نسبت کافی دبلا نظر آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ “کیا طبیعت ٹھیک نہیں کپل کی؟” جب کہ ایک اور نے کہا: “ٹینشن میں وزن کم ہوگیا ؟”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Telly Reporter (@tellyreporter)

Related posts

شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کا جنوبی افریقہ کیخلاف زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

Mobeera Fatima

پی سی بی کا پی ایس ایل میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment