Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان سے آج ملاقات کرنیوالے رہنمائوں کی فہرست جیل انتظامیہ کے حوالے

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں اور خاندان کے افراد کی فہرستیں اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئیں۔

ملاقات کی فہرست والوں میں 6 پارٹی رہنماؤں کے علاوہ 4 خاندان کے افراد کے نام بھی شامل ہیں ،بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے ناموں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیجی ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملنے والے پارٹی رہنماؤں میں عمر ایوب، شبلی فراز، نیاز اللّٰہ نیازی، چیئر مین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، مجلس وحدتِ مسلمین کے قائد علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فہرست میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، نورین، عظمیٰ خانم اور کزن قاسم خان کے نام بھی شامل ہیں ، ترجمان پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ منگل کو بانی پی ٹی آئی کی فیملی سے ملاقات نہیں کرائی گئی تھی۔

Related posts

دکی میں کوئلے کی کانوں پر راکٹ اور بموں سے حملہ ، 20 جاں بحق

Mobeera Fatima

سہ ملکی ٹورنامنٹ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل پہلا میچ کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھائی جائیں یا نہیں، وزیر تعلیم نےعوام سے رائے مانگ لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment