Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بیساکھی میلہ ، ساڑھے 6 ہزار سکھ یاتریوں کو پاکستان کے ویزے جاری کر دیئے گئے

پاکستان نے بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے بھارت کے 6500 سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے ہیں۔

پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق سکھ یاتری 10 سے 19 اپریل تک پاکستان میں ہونے والی سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے، یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب، گوردوارہ ننکانہ صاحب اور ننکانہ صاحب کی یاترا کریں گے۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بڑی تعداد میں ویزوں کا اجرا مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی پالیسی کا مظہر ہے، مقدس اور مذہبی مقامات کے دوروں میں سہولت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ بیساکھی کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہو گی۔

Related posts

چین کا نوجوانوں کیلئے “کے” ویزا متعارف کرانے کا اعلان

Mobeera Fatima

تاثر ہے ، ججز ڈرانے کیلئے مارشل لاء کی باتیں ہو رہی ہیں ، ریٹائرڈ جج سیاسی کیسز نہ سنیں ، فواد چوہدری

Mobeera Fatima

جرمنی نے 52 ممالک کا15.8ارب یورو مالیت کا قرض معاف کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment