Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

حماس کا اسرائیل پر راکٹ حملہ ، قابض فوج کی بمباری سے درجنوں فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے اسرائیل کے جنوبی علاقے اشدود کی طرف 10 راکٹ فائر کیے۔

حماس کے حملے کے بعد مقبوضہ عسقلان میں نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سے اسرائیلی علاقوں کی جانب 10 راکٹ  داغے گئے جو گزشتہ 10 ماہ کے دوران غزہ سے ہونے والا سب سے بڑا راکٹ حملہ ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اس راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ، اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سے داغے جانے والے اکثر راکٹوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے غزہ میں رات بھر حملے جاری رہے، جس میں مسجد اور خیموں میں سوئے بےگھر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا ، ان وحشیانہ حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 21 فلسطینی شہید ہو گئے۔

Related posts

خیبرپختونخوا، بارشوں نے تباہی مچا دی، 19 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

ٹرمپ نے بی بی سی پر 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ کر دیا

Mobeera Fatima

17 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment