Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی۔

نیپئر میں پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور عثمان خان نے کیا، عثمان خان 39 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، عبداللہ شفیق 36 رنز بنا کر بریسویل کی گیند پر مچل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ محمد رضوان 30 رنز بنا سکے۔

بابراعظم 78 رنز، طیب طاہر ایک رنز اور عرفان خان بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ نسیم شاہ کی گری وہ بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے۔ حارث رئوف صرف ایک رنز بنا سکے۔ نویں وکٹ آغا سلمان کی گری انہوں نے 58 رنز بنائے۔

پاکستان کی آخری وکٹ عاکف جاوید کی گری وہ ایک رنز بنا سکے، پاکستان کی پوری ٹیم 44.1 اوور میں 271 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اس طرح نیوزی لینڈ 73 رنز سے پہلا ون ڈے میچ جیت گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

Related posts

تحریک انصاف میں اختلافات ، عاطف خان اور شیر علی ارباب عہدوں سے فارغ

Mobeera Fatima

کراچی میں سردی کی لہر17 جنوری تک جاری رہے گی، چیف میٹرولوجسٹ

Mobeera Fatima

ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستانی کھلاڑیوں کے نام فا ئنل

admin

Leave a Comment