Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لاہور، پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ساڑھے11 بجے طلب

لاہور، پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ساڑھے11 بجے طلب کرلیا گیا۔

اجلاس میں بینک آف پنجاب کے صدرکی دوبارہ تقرری کی منظوری لی جائے گی، ایف آئی آر، روزنامچہ اور کیس ڈائری کو ڈیجیٹل کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

پنجاب کابینہ اجلاس میں معذور، بزرگ اور طلبا کے لیے ماس ٹرانزٹ منصوبے میں مفت سفری سہولت اور والڈ سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار پورے صوبے تک وسیع کرنے کی منظوری لی جائے گی۔

صوبائی اجلاس میں اسپورٹس بورڈ کے آئین میں ترامیم، چاول کی پہلے کاشت پر پابندی بھی ایجنڈے میں شامل جبکہ وی وی آئی پیز کی ڈیوٹی کے لیے جیمرز کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

رمضان نگہبان پروگرام 2025 کی منظوری، سرکاری کالونیوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کے انجن کی اوور ہالنگ اوروائس چانسلرزکی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

Related posts

وزیر اعلیٰ پنجاب کا روایتی تعلیم کو دلچسپ اور زیادہ مؤثر بنانے کا اعلان

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا حکم دے دیا

Mobeera Fatima

سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

Mobeera Fatima

Leave a Comment