Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ٹرمپ انتظامیہ نے لاکھوں تارکین کی قانونی حیثیت ختم کر دی ، امریکا چھوڑنے کا حکم

ٹرمپ انتظامیہ نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں 24 اپریل تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

امریکی خبر ایجنسی کے مطابق اس فیصلے کا نشانہ کیوبا، ہیٹی، نکاراگوا اور وینزویلا کے شہری بنیں گے، جو سابق صدر جو بائیڈن کی امیگریشن اسکیم کے تحت امریکہ میں داخل ہوئے تھے۔

یہ فیصلہ منگل کو جاری کیے جانے والے صدارتی حکم نامے کے تحت نافذ ہو گا، اور وفاقی رجسٹر میں شائع ہونے کے 30 دن بعد متاثرہ افراد قانونی تحفظ سے محروم ہو جائیں گے۔

امیگریشن امور پر کام کرنے والی تنظیم ویلکم یو ایس نے متاثرہ افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر امیگریشن وکیل سے رجوع کریں تاکہ ملک میں رہنے کے لیے کوئی قانونی راستہ تلاش کیا جا سکے۔

Related posts

توشہ خانہ ٹو ، عمران خان کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

محسن نقوی کی ترجیحات میں کرکٹ نہیں، ہمارے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ ہے، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

Leave a Comment