Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پی ایس ایل سیزن 10 کا ریپلیسمنٹ ڈرافٹ کل ہو گا

لاہور: پی ایس ایل سیزن 10 کا ریپلیسمنٹ ڈرافٹ پیر کی شام کو ہو گا۔

پی ایس ایل سیزن 10 کا ریپلیسمنٹ ڈرافٹ ورچوئل سیشن کے ذریعے منعقد ہو گا۔ اور 5 کرکٹرز چند میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پشاور زلمی ناہید رانا (گولڈ کیٹیگری) کا متبادل چنے گی۔ اور کراچی کنگز لٹن داس (سلور کیٹیگری) کی جگہ نیا کھلاڑی لے گی۔ رائیسی وین ڈر ڈوسن اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہوں گے لیکن چند میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

مارک چیپ مین اور کین ولیمسن بھی کوئٹہ اور کراچی کے لیے جزوی طور پر دستیاب ہوں گے۔ پشاور زلمی کوربن بوش (ڈائمنڈ کیٹیگری) کے مکمل متبادل کا انتخاب کرے گی۔

پی ایس ایل سیزن 10 کے میچز 4 شہروں میں 11 اپریل سے 18 مئی تک ہوں گے۔

Related posts

40 سال کا ہونا کوئی گناہ نہیں، مشی خان

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، ڈالر معمولی سستا

Mobeera Fatima

معروف تاجر علی شیخانی نے کے الیکٹرک خریدنے کا اعلان کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment