Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم

جدہ، وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر بھی ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ تھے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اورعلاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

پاکستان اور سعودی عسکری تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

عدالت نے جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment