Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ نے 2 صوبوں سے قرآن کی لازمی تعلیم پر جواب مانگ لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ اور خیبر پختونخوا حکومتوں سے قرآن پاک کی لازمی تعلیم پر جواب مانگ لیا۔

سپریم کورٹ پاکستان میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاق، پنجاب اور بلوچستان حکومتوں نے جوابات جمع کروا دیئے۔ جبکہ سندھ اور خیبرپختونخوا حکومت نے جوابات جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ جواب کے مطابق وفاقی حکومت نے قرآن پاک کی تعلیم کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ اور حکومت کو اپنا کام کرنے دیں عدالت کیوں مداخلت کرے؟

درخواست گزار انیق کھٹانہ نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومتیں کام کر رہی ہوتیں تو 5 سال سے عدالتوں میں چکر نہ لگا رہا ہوتا۔ قانون کے مطابق وہ ترجمہ رائج ہو سکتا ہے جو متفقہ ہو۔ اور وفاقی حکومت کی جانب سے ترجمہ کی منظوری دینا بھی لازمی ہے۔

انیق کھٹانہ نے کہا کہ کسی صوبے یا وفاق نے نوٹیفکشن منسلک نہیں کیے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک مارکیٹ یوم آزادی کے موقع پر بند رہے گی

Mobeera Fatima

بلوچستان کے عوام نے ماہرنگ بلوچ کا بیانیہ مسترد کر دیا

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف کو قرض پر اب تک 2439ملین سود ادا کر دیا گیا، وزارت خزانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment