Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ایک لاکھ ، 17 ہزار کی حد پر بحال ہو گیا ہے، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 364 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 365 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج میں 801 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 1 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں معمولی کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر7 پیسے سستا ہونے کے بعد 280 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

Mobeera Fatima

پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ پر خاموشی توڑ کر عملی اقدامات کا مطالبہ

Mobeera Fatima

پنجاب میں لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا ہی میرا خواب ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

Leave a Comment