Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی ، 59 افراد ہلاک ، 155 زخمی

جنوب مشرقی یورپی ملک شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک اور 155 زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نائٹ کلب میں آگ کنسرٹ کے دوران لگی ، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کلب میں جھلس کر ہلاک ہونے والوں میں سے 35 کی شناخت ہو گئی ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں سے بیشتر افراد مقامی ہیں۔ شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کچھ نوجوانوں نے آتشبازی کی جو چھت کو آگ لگانے کا سبب بنی۔ پولیس نے تحقیقات میں 4 افراد کے وارنٹ گرفتاری  بھی جاری کیے گئے ہیں۔

شمالی مقدونیہ کے وزیراعظم ہرسٹیجن میکوسکی نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی زیادہ نوجوان زندگیوں کا نقصان ناقابل تلافی ہے۔

Related posts

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ، آسٹریلیا ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن پر آ گیا

Mobeera Fatima

عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنیوالا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل

Mobeera Fatima

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024، کراچی میں دفعہ 144 نافذ

Mobeera Fatima

Leave a Comment