Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سکیورٹی وجوہات ، کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس تیسرے روز بھی معطل

جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس آج تیسرے روز بھی معطل ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پیسنجر ٹرین آج روانہ نہیں ہوئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ٹرین سروس معطل کی ہے۔

واضح رہے تین دن قبل کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا تھا ، سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 30 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے جبکہ ایف سی کے چار جوان اور کئی شہری بھی شہید ہوئے تھے۔

ٹرین پر حملے بعد پاکستان ریلوے نے ٹرین سروس 3 روز کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ دنیا میں قیام امن کیلئے لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

Mobeera Fatima

بھارت اور بنگلہ دیش کی ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں

Mobeera Fatima

Leave a Comment