Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

یوکرینی صدر زیلنسکی نے تلخ کلامی پر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگ لی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے تلخ کلامی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی کے حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔

امریکی صدر کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خط بھیج کر اوول آفس واقعہ پر معافی مانگ لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر زیلنسکی کی جانب سے امریکی صدر کے نام مبینہ اس خط کے بعد یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف ماسکو کا دورہ کریں گے جہاں وہ روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی میں ملاقات کے دوران تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو وائٹ ہاؤس سے بھیج کر کہا کہ زیلنسکی امن کیلئے تیار نہیں، جب وہ امن کیلئے تیار ہوں تو واپس آ سکتے ہیں۔

Related posts

جہانگیر خان 1 ہزار سال کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

Mobeera Fatima

پی سی بی کا چیمپئنز کپ کی ٹیموں میں شامل 5 مینٹورز کا اعلان

Mobeera Fatima

ڈالر کی قیمت برقرار ، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

Mobeera Fatima

Leave a Comment