Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ نے سانحہ 9 اور 10 مئی کے تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے

 سپریم کورٹ نےسانحہ 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مقدمات کی سماعت کی ، سینئر وکیل ذوالفقارنقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مجھے 9 مئی مقدمات میں وکیل مقرر کیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ نو مئی کے مقدمات تو کل اور پرسوں بھی مقرر ہیں، گزشتہ سماعتوں پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر پیش ہو کر وقت مانگتے رہے، آج آپ وقت مانگ رہے ہیں، ایسے نہیں چلے گا، یہ کوئی ایک کیس نہیں، 50 کے قریب اپیلیں ہیں۔

ذوالفقار نقوی نے کہا کہ رواں ہفتے کے مقدمات ملتوی کر دیں، آئندہ ہفتے والے مقدمات کی تیاری کر کے آؤں گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کچھ اپیلیں کیس منتقلی کے حوالے سے بھی ہیں، کیس منتقلی کا معاملہ ختم ہو چکا اس پر حکومت سے ہدایات لے لیں ، ذوالفقار نقوی نے کہا کہ جج کا تبادلہ ہو چکا ،صرف جرمانے اور کچھ آبزرویشنز کی حد تک اپیل کی پیروی کریں گے۔

Related posts

جی ایچ کیو حملہ کیس ، 13 گواہان کے بیانات دوبارہ ریکارڈ کرنیکی عمران خان کی درخواست منظور

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 403 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 2 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment