Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی

کاروباری ہفتے کے پہلے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آئی۔

پیر کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ریکارڈ کی گئی ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے نڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 731 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 685 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 14 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق امریکی کرنسی سستی ہو گئی ہے۔ انٹر بینک میں 7 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 279 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ دو ہفتوں سے کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جاتی ہے تاہم کاروبار کے اختتام پر قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

Related posts

ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کا اثر،امریکی معیشت 3 سال کی کمزورترین سطح پر

Mobeera Fatima

برطانیہ میں مسجد جلانےکی پوسٹ کرنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی

Mobeera Fatima

ستمبر میں 3 ارب ، 20 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں ، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

Leave a Comment