Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تین مرلہ فری پلاٹ اسکیم ، وزیراعلیٰ نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی

تین مرلہ فری پلاٹ اسکیم بارے وزیراعلیٰ مریم نواز نے مارچ تک پھاٹا کو ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں 3 مرلہ فری پلاٹ اسکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے ڈی جی نے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے 19 اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ اسکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم بھی دیا اور ہدایت کی کہ اسکیموں کے لیے فنڈز جاری کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضوں کی واپسی شروع ہو چکی ہے۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت لئے گئے قرضوں کی واپسی کا تناسب 100 فیصد ہے، پنجاب میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 9661 گھر زیر تکمیل ہیں۔

Related posts

خلیل الرحمان قمر کی بندوق کے زور پر بنائی ویڈیوز صاف کیوں نہیں تھیں؟ ژالے سرحدی کا سوال

Mobeera Fatima

دیوالیہ ہونے کے بعد سری لنکا میں پہلے صدارتی انتخابات 21 ستمبر کو شیڈول

Mobeera Fatima

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment