Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

زکوٰۃ کٹوٹی ، تمام بینک اور مالیاتی ادارے یکم رمضان کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی کے مقصد کے لیے تمام بینک اور مالیاتی ادارے یکم رمضان کو بند رہیں گے۔

مرکزی بینک اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا ، بینک ملازمین کو معمول کے مطابق کام کرنے اور ڈیوٹی انجام دینے کے لیے رپورٹ کریں گے، تاہم عوامی لین دین نہیں کریں گے۔

واضح رہے پاکستان میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 2 مارچ 2025 کو شروع ہونے کا امکان ہے، یکم مارچ کی شام کو ہلال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق نیا چاند 28 فروری کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 5 بج کر 45 منٹ پر نکلنے کا امکان ہے۔

Related posts

ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں 78 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

عدت کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ ، آج تین بجے سنایا جائیگا

Mobeera Fatima

صائم ایوب کے بعد حسیب اللہ بھی انجری کا شکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment