Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

چیمپئنز ٹرافی2025، افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ،انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ آج  کھیلا جائے گا، اہم میچ 2 بجے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔

سیمی فائنل  کیلئے دونوں ٹیموں کیلئے آج کا میچ انتہائی اہم ہے، دونوں ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کی، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ  کے چیئرمین رچرڈ تھامسن نے تصدیق کی تھی کہ انگلینڈ کی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان کے خلاف اپنا میچ کھیلے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں خواتین کرکٹ پر پابندی جیسے مسائل پر برطانوی حکومت، آئی سی سی اور کھلاڑیوں سے مشاورت کی گئی ہے اور سب کی آراء کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

Related posts

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، بھارت کے پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے سے انکار پر شاہد آفریدی کا ردعمل

Mobeera Fatima

پاکستان نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا آپریشن معطل کر دیا

Mobeera Fatima

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے11بجے ہو گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment