Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

رمضان میں عمرہ کے خواہشمند زائرین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی ہدایت

سعودی عرب کی وزارت صحت نے رمضان المبارک کے دوران عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند زائرین کیلئے گردن توڑ بخار ویکسین لگوانے کی تاکید کی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صحت عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانے اور متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی کوششوں کے تحت کیا جا رہا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق عمرہ کے لیے روانگی سے کم از کم دس دن پہلے گردن توڑ بخار ویکسین ضروری لگوائیں تاکہ مطلوبہ مدافعت حاصل کی جا سکے۔

وزارت صحت نے کہا کہ وہ افراد جو گزشتہ 5 سال کے دوران یہ ویکسین لے چکے ہیں انہیں دوبارہ ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کی تاثیرکی مدت برقرار ہے۔

Related posts

10 روز میں ریکارڈ 29 ہزار حج درخواستیں موصول

Mobeera Fatima

جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں سے 3 بم برآمد

Mobeera Fatima

آزاد کشمیر میں صنعتی بحران ، سینکڑوں کارخانے بند ، متعدد پنجاب اور خیبر پختونخوا منتقل

Mobeera Fatima

Leave a Comment