Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

تلہ گنگ، لاہور، موٹر وے ایم ٹو، لاہور سیالکوٹ موٹر وے، رینالہ، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی میں بارش کا آغاز ہو چکا ہے۔

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز ہو گیا ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، شیخوپورہ،مانانوالہ اورقریبی علاقوں میں بارش ہوئی، پتوکی اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بھیرہ اور قریبی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، حافظ آباد ،پنڈی بھٹیاں اور گرد و نواح، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش ہوئی اور مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔

ڈڈیال، چکسواری ، جاتلاں ، اسلام گڑھ، میرپور آزاد کشمیر ، پاراچنار اور شب قدر کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی توقع ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بارش کی وجہ سے مواصلاتی نظام متاثر ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم 2 مارچ تک برقرار رہے گا۔

اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش کاامکان ہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پشاور سمیت خیبر پختونخواکے بیشتر حصوں میں بارش ہوئی جبکہ خیبر پختونخواکے بالائی علاقوں میں مزید بارش ہونے کی توقع ہے، گلگت بلتستان میں بارش کاامکان ہے۔

Related posts

آپس کے اختلافات سے پارٹی کا نقصان ہو رہا ہے ، رہنما متحد رہیں ، بشریٰ بی بی

Mobeera Fatima

وزیر خارجہ کا امریکی قرارداد کے جواب میں قرارداد لانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

گاڑی چلانے والے غیر ضروری ہارن بجانے سے گریز کریں، سبینا فاروق

Mobeera Fatima

Leave a Comment