Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

چیمپیئنز ٹرافی کے باقی گروپ میچز کھیلنے بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

بنگلہ دیشی ٹیم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں اپنے باقی گروپ اسٹیج میچز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کپتان نجم الحسن شانتو کی قیادت میں دبئی سے اسلام آباد پہنچی، بنگلہ دیش اپنے پہلے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ میں دبئی میں بھارت سے ہار گیا تھا۔

بنگلہ دیش اپنا اگلا میچ 24 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی، آخری گروپ میچ 27 فروری کو پاکستان کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

Related posts

حکومت نے مولانا فضل الرحمان کیخلاف علماء کو بٹھایا، حافظ حمد اللہ

Mobeera Fatima

کولمبیا کے صدراتی امیدوار میگوئل اوریبے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

Mobeera Fatima

آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر 2024 کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment