Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آج اٹھایا گیا ہر چھوٹا قدم ایک بہتر کل کی بنیاد ہے، آصف زرداری

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اسکاؤٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج اٹھایا گیا ہر چھوٹا قدم ایک بہتر کل کی بنیاد ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ اپنے نوجوانوں کی کردار سازی میں اسکاؤٹس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اسکاؤٹنگ نوجوانوں میں نظم و ضبط اور استقامت پیدا کرتی ہے،اسکاؤٹنگ نوجوانوں کو معاشرے کی خدمت کرنے کی ترغیب دلاتی ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ خدمت اسکاؤٹنگ کی روح ہے، اسکاؤٹس کو چاہیے کہ تبدیلی لانے کیلئے ہراول دستہ بنیں، اسکاؤٹس کو بحرانوں اور روزمرہ کی زندگی میں خدمت کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔

صدر کا کہنا تھا کہ اسکاؤٹس شجرکاری، خواندگی، اور سماجی بہبود کے اقدامات کی قیادت کریں اور ایک سرسبز، ہمہ گیر اور ترقی پسند پاکستان بنانے میں مدد کریں،انہوں نے کہا کہ آج اٹھایا گیا ہر چھوٹا قدم ایک بہتر کل کی بنیاد ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ چیف اسکاؤٹ کی حیثیت سے مجھے اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے، نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، وہ مضبوط اور خوشحال پاکستان کی راہ ہموار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Related posts

خیبر پختونخوا پولیس، 2005 کے بعد بننے والے کیڈٹس غیرقانونی قرار

Mobeera Fatima

لال حویلی کو نوٹس ، شیخ رشید کے بھائی کی طلبی

Mobeera Fatima

لاہور میں انڈے مزید مہنگے ہو گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment