Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا ، سب کو ٹیکس آمدن میں حصہ ڈالنا ہو گا ، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلسل تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس لینا مسائل کا حل نہیں ، معاشی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ریٹیلرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم معاشی استحکام کیلئے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ، رائٹ سائزنگ کیلئے مکمل پلان تیار کیا ہے، اداروں کے تمام معاملات کو دیکھ کر ہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی ، نجکاری کا عمل مزید شفاف کررہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو فائدہ ہو رہا ہے، ملک بیجا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر جو بوجھ آیا ہے، اس کا اندازہ ہے، مسلسل تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس لینا مسئلے کا حل نہیں، باقی شعبوں کو بھی ٹیکس آمدن میں حصہ ڈالنا ہو گا۔

Related posts

انڈر 19 ون ڈے کرکٹ، جنوبی افریقہ کے نوجوان بیٹر نے نئی تاریخ رقم کر دی

Mobeera Fatima

عمر ایوب اور راجہ بشارت سمیت تحریک انصاف کے 5 رہنما رہا

Mobeera Fatima

آئی ٹی مصنوعات معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو گی، شزا فاطمہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment