Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب حکومت کا آن لائن ایپ سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے اجازت نامہ لازمی قرار

لاہور: پنجاب میں آن لائن ایپ سے چلنے والی گاڑیوں کو صوبائی ٹرانسپورٹ سے اجازت نامہ لینا ہو گا۔

آن لائن کیب سروسز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے تجاویز پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔ بل کے تحت گاڑیوں اور ڈرائیورز کو لائسنس دینے کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

اسمبلی میں پیش کردہ بل کو صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیمی ایکٹ 2024 کا نام دیا گیا۔ جس کے مطابق گاڑی مالک یا ڈرائیور کو رجسٹریشن، فٹنس سرٹیفکیٹ اور لائسنس پیش کرنا ہو گا۔

آن لائن چلنے والی گاڑیوں کا اجازت نامہ ایک سال کے لیے ہو گا اور اسے ہر سال تجدید کرانا ہو گا۔ ایپلی کیشنز کو ڈرائیورز اور گاڑیوں کی معلومات حکومت کو فراہم کرنا ہوں گی۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کے لیے ایپس کو شکایات حل کرنے کا نظام بنانا ہو گا۔ جبکہ اگر کوئی ڈرائیور قواعد توڑتا ہے تو اس پر 2 ہزار روپے تک جرمانہ ہو گا۔

Related posts

مظفر آباد ، مسافر جیپ دریائے نیلم میں جا گری ، 13 جاں بحق

Mobeera Fatima

پنجاب بھر میں درجنوں فیکٹریاں اور کارخانے سیل کر دیئے گئے، مریم اورنگزیب

Mobeera Fatima

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا حلف ، پشاور ہائیکورٹ نے گورنر کی دستیابی معلوم کرنیکا حکم دیدیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment