Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سندھ اور پنجاب میں لڑائی ، وفاق میں بھائی بھائی ، ن لیگ اور پی پی کی کھلی منافقت ہے ، بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے وزراء میں لڑائی جبکہ وفاق میں بھائی بھائی ہونا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کھلی منافقت کا ثبوت ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتیں “وچوں وچ کھائی جا، اتوں رولا پائی جا” کی عملی تصویر بن چکی ہیں۔ اتحادی جماعتیں صرف لوٹ کے مال کی تقسیم پر لڑ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان سے قبل حکمرانوں نے اپنی فیکٹریوں کی چینی مہنگی کر دی ہے، جس سے عوام پر مزید بوجھ پڑ گیا ہے ، ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات میں 6 ہزار 106 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا لایا ہوا عذاب ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نمائشی لڑائی کے نتیجے میں عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

Related posts

ملکی دفاع کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم

Mobeera Fatima

صاحبزادہ حامد رضا اور حافظ نعیم کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

اساتذہ کی قلت ، بلوچستان میں 3 ہزار 694 اسکول بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment