Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کو لڑوانے کی کوشش ، سیاستدانوں کو نظام سے بیدخل کیا جا رہا ہے ، مولانا فضل الرحمن

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ  اپوزیشن کو تقسیم کرنے اور پی ٹی آئی کو جے یو آئی سے لڑوانے کی کوشش کی گئی۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی کھیل کھیلے گئے ، ہمارے درمیان تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام قطار میں کھڑے ہو کر دکھاوے کیلئے ووٹ دیتے ہیں جس نے باکس کھولنا ہوتا ہے اس کی مرضی ہے، کیا برآمد کرتا ہے، سیاستدانوں کو ملک کے نظام سے بے دخل کیا جا رہا ہے ، ہم طاقت کے آگے مرعوب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی تائید سے محروم حکومتوں پر قوم کا اعتماد نہیں ہوتا، ڈمی حکومت کے نمائندے عوام کے سامنے نہیں جا سکتی ، پیکا قانون کے خلاف صحافیوں کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔

 

Related posts

طورخم بارڈر کھولنے کی تیاریاں ، کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کیلئے اسکینرز پہنچا دیئے گئے

Mobeera Fatima

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کی تاحال منظوری نہ مل سکی

Mobeera Fatima

اسلام آباد پولیس کے یونیفارم کا پیٹرن تبدیل

admin

Leave a Comment