Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

چیمپیئنز ٹرافی، نسیم شاہ کی ٹکٹ مانگنے والوں سے معذرت، اوپننگ بھی شروع کر دی

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے میچ کے ٹکٹ مانگنے والوں سے معذرت کر لی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ انجری کے بعد ری ہیب کر کے واپس آنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے بال کا اپنا ایک پریشر ہوتا ہے اور نئے بال سے وکٹ لینا بہت اہم ہوتا ہے، فاسٹ باؤلر نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ ون ڈے کرکٹ میں ڈسپلن کے ساتھ باؤلنگ کراؤں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیل اینڈرز کی جب پارٹنر شپ لگتی ہے تو اس وقت باؤلرز مایوس ہوتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس کو دیکھتے ہوئے میں بھی پارٹنر شپ لگانے کی کوشش کرتا ہوں۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے کہا کہ میں کلب جا کر اپنی بیٹنگ پر کام کرتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ جلد وکٹ نہ دوں،انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں کلب کے میچ میں اوپننگ کرتا ہوں۔

Related posts

ٹرمپ کی نئی سفری پابندیاں،ریڈ لسٹ جاری،پاکستان کا نام بھی شامل

Mobeera Fatima

روس کیخلاف جنگ ، نیٹو یوکرین کو 43 ارب ڈالر کی فوجی امداد دے گا

Mobeera Fatima

اسرائیل نے اپنے لئے تلخ اور تکلیف دہ انجام تیار کر لیا ، سخت سزا دینگے ، ایرانی سپریم لیڈر

Mobeera Fatima

Leave a Comment