Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل آسٹریلوی کھلاڑی مارکوس اسٹوئنس کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل آسٹریلوی کرکٹر مارکوس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

مارکوس اسٹوئنس نے 74 ون ڈے انٹرنیشنلز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ، کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مارکوس اسٹوئنس ٹی ٹونٹی کی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گے۔

مارکوس اسٹوئنس ٹی ٹونٹی کرکٹ پر فوکس کے لیے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوئے، اسٹوئنس چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم اب ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کو شامل کیا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نیشنل سلیکشن پینل سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کو حتمی شکل دے گا۔

ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے مارکس اسٹونس کا کہنا تھا کہ میرے لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا تاہم یہی صحیح وقت ہے کہ ون ڈے فارمیٹ کو خیرباد کہہ دوں۔

Related posts

ہماری پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام میں مرکزی مقام رکھتی ہے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

مندی کے بادل چھٹ گئے ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز

Mobeera Fatima

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment