Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا میں ویلنٹائن ڈے پر لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دنیا الگ طریقہ سے ویلنٹائن ڈے مناتی ہے لیکن ہم الگ طریقہ سے منائیں گے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دنیا میں دو بندے مل کریہ دن مناتے ہیں لیکن ہم پورے صوبہ کی عوام سے مل کرانہیں لائف انشورنس کی سہولت دیتے ہوئے ویلنٹائن ڈے منائیں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ 60 سال سے اوپر اور اس سے کم عمر والوں کو 5 لاکھ روپے ملیں گے۔ صوبے میں گزشتہ ایک سال کے دوران 67 فیصد مریضوں کا علاج سرکاری اسپتالوں میں ہوا جس کا مطلب صحت کا نظام بہتر ہوا۔

نگراں حکومت میں ادویات کی خریداری 12 ارب روپے تھی جسے کم کرکے 5 ارب پر لائے ہیں۔ صحت کارڈ پروگرام میں سالانہ 11 ارب روپے کی بچت ہو رہی ہے۔

Related posts

پنجاب میں 1769 موضع جات زیر آب ہیں ، ڈی جی پی ڈی ایم اے

Mobeera Fatima

سوات اور گردو نواح میں 5.1 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور موسلادھار بارش کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment