Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ: نیشنل یونیورسٹی آف سیکیورٹی سائنسز بل سے متعلق فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ہائی کورٹ نے نیشنل یونیورسٹی آف سیکیورٹی سائنسز بل سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ قومی اسمبلی سے بل پاس ہوا۔ اور سمری وزیر اعظم کو بھیجی گئی۔ جس کی کابینہ نے منظور دی۔ مدارس رجسٹریشن بل بھی صدر نے واپس کیا پھر دوبارہ پارلیمنٹ سے پاس ہوا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ صدر مملکت نے بل واپس پارلیمنٹ کو بھیج دیا۔ اور مشترکہ اجلاس میں اب پیش ہو گا۔ یونیورسٹی کے ساتھ لفظ نیشنل کی حد تک کابینہ ڈویژن کا آرڈر ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ضروری نہیں جہاں لفظ نیشنل ہو وہاں گورنمنٹ ہی ہو پرائیویٹ بھی ہو سکتا ہے۔ چھوٹا سا مسئلہ ہے اور اگر یونیورسٹی بنتی ہے تو بننے دیں۔ اٹارنی جنرل آفس حکومت کو بریف کرے۔

Related posts

خلیل الرحمان قمر کی بندوق کے زور پر بنائی ویڈیوز صاف کیوں نہیں تھیں؟ ژالے سرحدی کا سوال

Mobeera Fatima

تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

Mobeera Fatima

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 21 روپے فی کلو اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment